ٹی ایل پی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی ایل پی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
ٹی ایل پی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں ٹی ایل پی کے امیر حافظ سعدرضوی اور نائب امیر پیر ظہیر الحسن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق الٹی میٹم مکمل ہو گیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ کا کہناہے کہ 27 فروری بروز پیر کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہو گی۔

مزید پڑھیں:اخلاقیات سے عاری امتحانی پرچے پر کامسیٹس یونیورسٹی کیخلاف کارروائی کی جائے، قاری محمد عثمان

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم   مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا تھا۔

Related Posts