عام انتخابات کے حوالے سے چیئرمین پی پی پی کا نیا بیان سامنے آگیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی تیار ہو نہ ہو، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں عوامی سیاست کی۔ یہاں ایک سیاست دان جیل سے نکلنے، دوسرا جیل سے بچنے کیلئے عام انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMxNDIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzE0MiAtINin2YLYqtiv2KfYsSDZhduM2rog2KLaqdixIDMwMCDbjNmI2YbZuSDYqtqpINio2KzZhNuMINmB2LHbjCDaqdix2K/bjNq6INqv25LYjCDZhdit2YXZiNivINmF2YjZhNmI24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzMTQzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL21laG1vb2QtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itin2YLYqtiv2KfYsSDZhduM2rog2KLaqdixIDMwMCDbjNmI2YbZuSDYqtqpINio2KzZhNuMINmB2LHbjCDaqdix2K/bjNq6INqv25LYjCDZhdit2YXZiNivINmF2YjZhNmI24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfYs9iq2K3aqdin2YUg2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2b7Yp9ix2bnbjCDYs9mG2K/aviDaqduSINi12K/YsSDZhdit2YXZiNivINmF2YjZhNmI24wgINqp2Kcg2KjbjNin2YYiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InVzZV9kZWZhdWx0X2Zyb21fc2V0dGluZ3MifQ==”]
خطاب کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پی پی پی کے عہدیداران اور کارکنان کے شکر گزار ہیں کیونکہ ہمارے جلسے بہت کامیاب رہے۔ عوام نے دنیا میں پیغام پہنچا دیا کہ کے پی کے میں پی پی پی موجود ہے۔
سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہمیں کے پی کے سے اپنے کنونشنز کا آغاز نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ کے پی کے میں دہشت گردی ہے، سکیورٹی مسائل ہیں، یہ کہا گیا۔ ہمارا کہنا تھا کہ پی پی پی کے جیالے جھکنے یا ڈرنے والے نہیں۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ دوسرے تیار ہوں نہ ہوں، ہم آج بھی قائدِ عوام اور شہید بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کیلئے لڑنے کو تیار ہیں۔ جیالے ہمیشہ انتخابات کیلئے تیار رہتے ہیں۔ پی پی پی ہر دور میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتی آئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








