دھند ہی دھند، ملک کے مختلف شہروں میں موٹر وے بند کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھند ہی دھند
موٹروے پولیس 23-2022 میں دھند میں زیرو ایکسیڈنٹ پالیسی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

دھند کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں موٹر ویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم 1رشکئی سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ، ایم 4 پر ملتان سے شام کوٹ اور ظاہر پیر تک ہر قسم کی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODE5MjIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTkyMiAtINmF2YjZudix2YjbkiDZvtmI2YTbjNizINqp2Kcg2YLYp9io2YQg2KrYrdiz24zZhiDaqdin2LHZhtin2YXbgdiMINis2YTYqtuMINuB2YjYptuMINqv2KfakduMINiz25Ig2YXbjNin2rog2KjbjNmI24wg2qnZiCDYqNqG2KfZhNuM2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgxOTIzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzExL3Jlc2N1ZS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YXZiNm52LHZiNuSINm+2YjZhNuM2LMg2qnYpyDZgtin2KjZhCDYqtit2LPbjNmGINqp2KfYsdmG2KfZhduB2Iwg2KzZhNiq24wg24HZiNim24wg2q/Yp9qR24wg2LPbkiDZhduM2KfauiDYqNuM2YjbjCDaqdmIINio2obYp9mE24zYpyIsInN1bW1hcnkiOiLZhdmI2bnYsdmI25Ig2b7ZiNmE24zYsyDZhtuSINis2YTYqtuMINuB2YjYptuMINqp2KfYsSDYs9uSINmF24zYp9q6INio24zZiNuMINqp2Ygg2KjYrdmB2KfYuNiqINmG2qnYp9mEINqp2LEg2K3bjNix2KfZhiDaqdmGINqp2KfYsdmG2KfZhduBINin2YbYrNin2YUg2K/bkiDYr9uM2KfblCDYr9mI2YbZiNq6INmF24zYp9q6INio24zZiNuMINmE2KfbgdmI2LEg2LPbkiDYp9iz2YTYp9mFINii2KjYp9ivINis2Kcg2LHbgduSINiq2r7bkiIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ملتان سکھر موٹر وے ایم 5رحیم یار خان سے روہڑی تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہوچکی ہے۔ شہری غیر ضروری طور پر سڑکوں پر سفر نہ کریں۔

دوسری جانب لاہور میں اسموگ کے باعث شہریوں کو سانس اور گلے کی بیماریاں لاحق ہونے لگیں۔ گھر کے بچے اور بڑے بیمار ہو گئے۔ پنجاب کے دارالحکومت میں بیماریوں کے باعث ہسپتال ننھے بچوں سے بھر گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل موٹروے پولیس 23-2022 میں دھند میں زیرو ایکسیڈنٹ پالیسی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے فروری کے دوران کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت رسپانس سے حادثات پر قابو پایا گیا اور مسافروں کی جانب سے محفوظ سفرکویقینی بنانے کے باعث بھی ہدف حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

Related Posts