نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے نوجوان نسل کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے ایک ایسے ملک پاکستان کا خواب دیکھا جس کی بنیاد امن، سیاسی رواداری اور بھائی چارے پر رکھی گئی ہو۔
شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر گارڈز کی تبدیلی کی شاندار تقریب
پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اپنی مثبت اور ترقی پسند سوچ کے ساتھ آگے آئیں اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ علامہ اقبال کے پاکستان میں اداروں کو مضبوط کیا جائے اور معیشت مستحکم ہونی چاہئے۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ عوام باشعور ہوں تاکہ ملک ملک کو قرض کی زنجیروں سے آزادی حاصل ہوسکے۔ ہم پوری قوم کے ساتھ مل کر علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کو انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو امید بخشی۔
وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کے گم گشتہ ورثے، زندگی کے ہر شعبے میں ان کی خدمات، ان کے وقار، ترقی پسندی اور نئی سوچ سے روشناس کرایا۔ اقبال نے نوجوانوں کو خوداعتمادی، بہادری اور درویشانہ زندگی کا درس دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








