وزیر اعظم میں کورونا کی تصدیق، بلاول بھٹو اور احسن اقبال کا رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم میں کورونا کی تصدیق، بلاول بھٹو اور احسن اقبال کا رد عمل سامنے آگیا
وزیر اعظم میں کورونا کی تصدیق، بلاول بھٹو اور احسن اقبال کا رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء احسن اقبال کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دعا ہے عمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں بطور لیڈر احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے۔

Related Posts