ویکسین لگوانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار، طبیعت ناساز

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس میں مزید شدت آگئی، وزیراعظم عمران خان بھی موذی وباء کا شکار ہوگئے، طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرنطینہ کرلیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق کی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 مارچ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوانے کے موقع پر قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ وباء پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔

اس سے قبل پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 876نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کا اتحادی سیاسی جماعتوں کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 23 ہزار 135افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 13 ہزار 799جاں بحق ہوئے۔ 2 ہزار 122افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار 946ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 97لاکھ 32ہزار 33ہو گئی۔

Related Posts