وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کو شفا عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم عمران کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔انشاء اللہ جلد ریکور کرلیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ عمران خان خان جلد یاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں اُن کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: ویکسین لگوانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار، طبیعت ناساز

Related Posts