نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

ممبئی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ عمران خان خان جلد صحت یاب ہوں، انہوں نےمزید کہا کہ میری نیک تمنائیں اُن کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی، مگر آج جب اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آگیا ہے۔

کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں: دو روزقبل ویکسین لگوانے کے بعد عمران خان کورونا وائرس کا شکار کیسے ہوئے؟

Related Posts