عدالت کا عمران خان کے سرینڈر کرنے کی شرط پر گرفتاری روکنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے سرینڈر کرنے کی شرط پر پولیس کو گرفتاری سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ جج ظفر اقبال نے ریمارکس دئیے کہ اگر عمران خان سرینڈر کرتے ہیں تو آئی جی کو حکم دے دیتے ہیں کہ گرفتار نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

فضل الرحمان کی عدلیہ پرتنقید، عمران خان پر بھی الزامات

تاحال کیس کی سماعت جاری ہے۔ سماعت کے آغاز میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ جج نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی طریقہ کار سے تاحال سیشن عدالت کو نہیں مل سکا۔

جج نے کہا کہ مسئلہ ایک سیکنڈ میں حل ہوسکتا ہے۔ عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔ وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان کو گرفتار کرکے ہی عدالت لانا ضروری ہے؟ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کہ ہم چاہتے ہیں عمران خان عدالت آجائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کیوں نہیں آرہے؟ قانون کے مطابق عمران خان کو تعاون کرنا تھا، مزاحمت نہیں۔ وارنٹ قابلِ ضمانت ہوتے تو مسئلہ نہیں تھا۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان خود عدالت آنا چاہتے ہیں۔ استثنیٰ نہیں مانگ رہے۔

مقدمے کی سماعت تاحال جاری ہے۔ عمران خان کے وکلاء کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان انڈرٹیکنگ دینا چاہتے ہیں کہ 18 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔

Related Posts