کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج شام بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شام میں کچھ علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے،اس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اسی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موسم خوشگوارہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں انسدادِ پولیو مہم شروع، 25 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ سوات، دیر، چترال، ملاکنڈ، پشاور، کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہزارہ ڈویژن، وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے اس کے ساتھ ہی پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، مری اور گلیات میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، نوشکی اورنصیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مزید بتایا کہ آئندہ 24گھنٹے میں دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد بارش متوقع ہے۔

Related Posts