کراچی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےگلشن اقبال میں عوامی سہولت بازار منعقد کیا گیا۔سہولت بازار میں تمام اشیائے ضروریہ خصوصی سبسڈی وڈسکاؤنٹ پر فروخت کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سہولت بازار صبح 9 سے شام 5 بجے تک لگایا گیا۔ جہاں سے شہر بھر کے ہزاروں خاندانوں نے استفادہ کیا۔عوامی سہولت بازار کا افتتاح مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدرشہباز عبدالجبار نے مقامی ذمہ داران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ہمراہ کیا۔
کپاس کی قیمت 8500 روپے فی من مقرر
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی شہباز عبدالجبار کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس وقت ملک وقوم کےلیےناسور بن چکی ہے۔روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر عام و خاص پریشان ہے۔ اور حکومتی اقدامات صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں۔
صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی نے کہا کہ عوام کوسہولت دینے کی خاطرکوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط آواز اٹھائی اور مہنگائی مخالف بھرپورتشہیری و احتجاجی مہم چلائی۔احتجاجی مظاہروں کے دوران ہم نےعوام کواپنی مددآپ کے تحت سہولت دینے کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر نے کہا کہ الحمداللہ آج ہمارا وعدہ پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ یہ بازاراپنی نوعیت کا پہلا بازار ہے ۔آج تک کسی سیاسی پارٹی نے ایسا قدم نہیں اٹھایا۔ ہم روایتی سیاست سےکرپشن، جھوٹ، بددیانتی اور بداخلاقی ختم کرکے سیاست کا رخ عوامی خدمت کی طر ف کریں گے۔
رہنما مرکزی مسلم لیگ شہباز عبدالجبار نے کہا کہ کراچی میں عوامی سہولت بازاروں کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔ رمضان سے قبل کراچی کے ہر ٹاؤن میں عوامی سہولت بازار قائم کریں گے تاکہ مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو کچھ ریلیف مہیا کرسکیں۔
شہباز عبدالجبار نےپاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت شروع ہونے والے منصوبہ جات کے متعلق گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم نے سستی روٹی تندور کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔جہاں عوام کو آدھی قیمت پر روٹی فراہم کی جارہی ہے۔ ہم سفید پوش افراد کا بھرم برقراررکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ رمضان سے قبل مختلف علاقوں میں مزید 50 تندور لگائے جائیں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سب سے پہلے سستے سبزی بازاروں کا انعقاد کیا۔جس کو دیکھتے ہوئے دیگر لوگ بھی آگے بڑھ رہے ہیں جو کہ قابل تعریف عمل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شہباز عبدالجبار نے کہا کہ رمضان سے قبل ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوز مافیا سرگرم ہوجاتاہے جس کے سبب رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان سے قبل مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اورناجائز منافع خوروں کو نکیل ڈالی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی وحکمران جماعتیں آپس کی لڑائیوں کو پس پشت ڈال کر عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں ۔اگر آج حکمرانوں ا ور سیاست دانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیر اعظم عوام پر ترس کھائیں۔
عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔ شہباز عبدالجبار نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے ٹھوس پالیسی اختیار کریں۔ حکومتی بے جاہ شاہ خرچیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف مہیا کریں ۔ اگر مہنگائی کو کنڑول نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں اور دیانت دار وخدمت گزارقیادت کو راستہ دیں۔
عوامی سہولت بازار میں عوام کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر سامان فراہم کیا گیا۔ آٹامارکیٹ1500روپے 10کلو کا تھیلا1200میں فروخت کیاگیا۔ کوکنگ آئل مارکیٹ550کا لیٹر جبکہ بازارمیں440کا عوام کو فروخت کیاگیا۔ کھجوریں ، بیسن ، دالیں ، چینی، سبزی،بچوں و بڑوں کےکپڑے و دیگر اشیاء خصوصی ڈسکاؤنٹ پر فروخت کی گئیں۔
عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کو خوب سراہااور دیگر جماعتوں کے لیے آئیڈیل قراردیااورمنتظمین کے مشکور نظر آئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








