وزیراعظم کا کاشتکاروں کیلئے بڑا فیصلہ، کپاس کی قیمت 8500 روپے فی من مقرر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کپاس کے کاشتکاروں کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا، کپاس کی رواں سال قیمت 8500 روپے فی من مقرر کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کپاس کی رواں سال قیمت 8500 روپے فی من مقرر کرنے کی اصولی منظوری دی اور کہا کہ کپاس کی سپورٹ پرائس جلدازجلد اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظور کروانے کیلئے پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کیلئے گیمنگ ایپس کا استعمال شروع کردیا

انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کی زرمبادلہ کمانے والی فصل ہے، حکومت کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، کپاس کی فصل کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے تجاویز مرتب کرنے میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی تیز رفتاری سے اپنا کام مکمل کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں کسانوں کو کپاس کی مقرر کردہ قیمت کی فراہمی یقینی بنائیں، وفاقی حکومت مقرر کردہ سپورٹ پرائس پر عمل درآمد کیلئے صوبائی حکومتوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

Related Posts