پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ، 129 نئے کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.98 فیصد رہی، جبکہ مہلک وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ناریل کا پانی ہماری صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟ جانئے

اس کے علاوہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ ملتان میں 1.89 فیصد، اسلام آباد 4.20 فیصد اور راولپنڈی میں 1.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts