ناریل کا پانی ہماری صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ناریل کا شمار ایسے پھلوں میں کیا جاتا ہے جو کہ صحت کیلئے کافی فائدہ مند ہیں، اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔

ناریل کے پانی کو ڈبے کے دودھ سے بہتر مانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ناریل کا پانی ہمیں کئی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس کا پانی دنیا کے بہترین مشروب میں شامل ہے اس پانی میں ہمیں مکمل غذائیت ملتی ہے۔

ناریل کے پانی میں وٹامن بی، وٹامن سی، کیلشیم، میگنیشیم، پروٹین اور آئرن پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ کو کیوی کے 6 حیرت انگیز فوائد معلوم ہیں؟

ناریل کا پانی سردیوں کی نسبت اگر گرمیوں کے موسم میں استعمال کیا جائے تو فوائد زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

طبی تحقیق میں واضح ہوا ہے کہ ایسے افراد جو باقاعدگی سے ناریل کے پانی کا استعمال کرتے ہیں اُن میں نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا فشار خون بھی معمول پر رہتا ہے۔

ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ اس پانی سے خون میں شکر کی مقدار کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ناریل کے پانی کو دن میں صرف ایک بار ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، ایک سے زیادہ بار استعمال کرنے سے یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Related Posts