مولانا فضل الرحمن کی عدلیہ پر شدید تنقید، عمران خان پر بھی الزامات

تازہ ترین

تازہ ترین

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے رویے سے ریاست کمزور ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو استثنا نہیں، اب دیکھنا ہوگا کونسی ایسی قوتیں ہیں جو عمران خان جیسے فتنے کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو کسی کے لیکچر کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ کا خلیل زاد کو جواب

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان خود کو قانون کے حوالے کریں، کارکنان کو ڈھال بنانے کی بجائے انہیں مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے، یہ کہتے ہیں ریاست مدینہ میں قانون سب کے لئے برابر تھا اور اب خود عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کلچر دیا، انہیں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، البتہ عدالتوں کے رویے سے ریاست کمزور ہو رہی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے سابق امریکی نمائندہ خصوصی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زلمے خلیل زاد عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہے ہیں، یہ ہمارے موقف کی توثیق ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں، یہ چند کھلنڈروں کا گروہ ہے، ریاست رٹ بحالی کیلئے مناسب اقدامات کرے۔

Related Posts