تحریکِ انصاف کے سابق رکنِ اسمبلی راجہ خرم نواز نے بھی پارٹی چھوڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے بھی ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ مرکزی قائدین کا بھی اخراج جاری ہے۔ حال ہی میں خسرو بختیار اور علی زیدی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ راجہ خرم نواز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

علی زیدی نے بھی تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ خرم نواز نے کہا کہ میں نے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کی اور سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مستقبل کا لائحۂ عمل بھی مشاورت سے ہی طے کرنا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران راجہ خرم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ گرفتار کیے گئے بے قصور افراد کو رہائی دینا ہوگی۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ ہم نے جب بھی کوئی احتجاج یا مظاہرہ کیا ہے، امن و امان کے ساتھ کیا، جمہوریت کا حسن یہی ہوتا ہے۔

Related Posts