انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل کے خلاف کوئی ٹھوس شہادت نہیں ملے جس سے ثابت ہو کہ عمران اسماعیل 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

عدالت نے عمران اسماعیل کو بےگناہ قرار دینے کی پولیس کی رپورٹ منظورکرلی اور عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں، تکبر نے یہاں تک پہنچایا۔ سعد رفیق

عدالت نے عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے ہیں۔

Related Posts