جعلی نظریاتی کو چاہیے کہ ملک واپس آئیں اور اپنے کیسز کا سامنا کریں،شہباز گل

تازہ ترین

تازہ ترین

جعلی نظریاتی کو چاہیے کہ ملک واپس آئیں اور اپنے کیسز کا سامنا کریں،شہباز گل
جعلی نظریاتی کو چاہیے کہ ملک واپس آئیں اور اپنے کیسز کا سامنا کریں،شہباز گل

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ضیاء الحق سے لے کر مشرف این آر او تک آپکا نظریہ صرف اپنے ذات تک ہے۔

شہباز گل نے کہاکہ نواز شریف کتنے نظریاتی ہیں قوم جانتی ہے، ضیاء الحق سے لے کر مشرف این آر او تک آپکا نظریہ صرف اپنے ذات تک ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم ہو کر عرب کا اقامہ ہولڈر نوکر کس نظریے کی بات کرتے ہیں۔

کرپشن کرکے اپنے بیٹوں اور سمدھی سمیت مفرور اشتہاری عزت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے پیسوں پر بننے والے عالیشان ایون فیلڈاپارٹمنٹس میں عیش کرنیوالے آج نظریاتی بننے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف الطاف حسین ثانی بن چکے ہیں، لندن میں بیٹھ کر معزز عدلیہ اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر غیرملکی بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انکی ساری زندگی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جعلی نظریاتی بڑے میاں کو چاہیے کہ ملک واپس آئیں اور اپنے کیسز کا سامنا کریں۔

Related Posts