2فوجی افسران کی ایس بی سی اے میں اہم عہدوں پر تعیناتی کی تیاریاں مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

2فوجی افسران کی ایس بی سی اے میں اہم عہدوں پر تعیناتی کی تیاریاں مکمل
2فوجی افسران کی ایس بی سی اے میں اہم عہدوں پر تعیناتی کی تیاریاں مکمل

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بد عنوان راشی افسران جو مافیا کا روپ دھار چکے ہیں انہیں لگام دینے اور شہر کو کنکریٹ کا جنگل بننے سے روکنے کے لیے ارباب اختیار نے اہم فیصلے کر لیے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر 2 فوجی افسران کو ایس بی سی اے میں اہم عہدوں پر تعیناتی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ”بریگیڈیر سطح کے فوجی افسر کو بطور ایڈیشنل ڈی جی کا چارج (عہدہ) دیکر میدان میں اتارا جائیگا جبکہ دوسرا عہدہ ایک کرنل لیول کے افسر کو انہدامی کارروائی کاذمہ دار بنایا جائے گا۔

جو شہر بھر میں جاری غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات رکوانے کے ساتھ مخدوش، غیر قانونی، اور غیر معیاری تعمیرات پر ایکشن لیتے ہوئے ایسے بلڈرز ان کے سہولت کاروں اور ایسے افسران جو اس میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ جس سے کراچی کے شہریوں کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپٹ سیاسی/سماجی/ سرکاری مافیا کی پشت پناہی نے شہر کراچی کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، دوسری جانب غیرقانونی تعمیرات کا بے ہنگم سلسلہ بلا تعطل تیزی سے جاری ہے، جسکے باعث کراچی شہر کا انفراء اسٹرکچرمکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے۔

غیر قانونی تعمیرات اور اس ناجائز کام کی کھلی چھوٹ نے عمارتی نظم و نسق کے تمام قاعدے ملیا میٹ کردیئے، جسکے باعث تعمیراتی قوانین کے برخلاف بغیر نقشہ و دیگر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس غیر قانونی دھندے نے ریاست و ادارے کو لاکھوں / کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے،تو دوسری جانب بلڈر مافیا نے ناقص و غیر معیاری میٹریل استعمال کرتے ہوئے لاکھوں / کروڑوں شہریوں کے جان و مال کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہی وجہ ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں فوجی افسران کو تعینات کیا جارہا ہے، ایس بی سی اے میں فوجی افسران کی تعیناتی شہریوں کے لئے یقینا نیک شگون ثابت ہوگی۔

Related Posts