الیکشن کمیشن کے باہر ممکنہ احتجاج کا خدشہ، وزیرداخلہ نے اجلاس طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Sheikh Rasheed Ahmad

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے باہر ممکنہ احتجاج اور امن و امان کی صورتحال پر پیر کے روز اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے ممکنہ دھرنے اور احتجاج  کے پیش نظر طلب کیا ہے ۔ 

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ 

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران کورونا ایس او پیز کا خصوصی پر خیال رکھا جائے گا ۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے آئی جی ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت کریں گے ۔ 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیخ رشید کا کہنا ہے الیکشن کمیشن ملک کا ایک آئینی ادارہ ہے ۔ جس کی حفاظت کے حوالے سے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔  اجلاس میں احتجاج کے موقعے پر امن و امان کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ 

Related Posts