پاکستانی اداکارہ حرامانی کے پہلے گانے نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ادااکارہ حرامانی کے پہلے گانے نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
ادااکارہ حرامانی کے پہلے گانے نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ حرامانی نے اپنے پہلے ہی گانے سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ 

مختلف چینلز پر چلنے والے ڈراموں ’’یقین کا صفر‘‘، ’’آنگن‘‘، ’’دو بول‘‘، ’’دل موم کا دیا‘‘، اور ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شوخ اور چنچل اداکارہ  حرامانی نے اب گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور وہ پہلے ہی گانے سے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

حرا مانی نے اپنی آواز کے جادو سے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ سریلی آواز کی مالک  بھی ہیں  جس کا اندازہ ان کے ریلیز ہونے والے گیت سے لگایا جا سکتا ہے۔ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حرا مانی آواز کا جادو جگاتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ و گلوکارہ حرامانی کے گیت سواری کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ اور 20 سیکنڈ کی ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں نے صرف ایک دن میں 83 ہزار سے زائد بار دیکھ لیا ہے جبکہ شائقین کی جانب سے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مثبت ردعمل بھی سامنے آیا۔ 

ایک صارف نے گانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیت میں حرامانی کے تاثرات دیدنی ہیں جبکہ آواز اپنا بھرپور رنگ جما رہی ہے ۔ 

دوسرے مداح نے حرامانی کی مدح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ حرامانی کا گلوکارہ کا تجربہ اچھا ہے، ان کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی انہوں نے جو گایا بہترین گایا ہے ۔ 

مداحوں میں سے ایک تیسرے شخص نے اداکارہ حرا مانی کے گانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہی نہیں آرہا ہے کہ یہ آواز حرامانی کی ہے۔ 

Related Posts