اوسلو: ناروے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فائزر کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین لگانے کے بعد 23 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ صحت ناروے کے حکام کا کہنا ہے کہ 23 افراد کی ہلاکت فائزر کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین لگنے کے کچھ ہی دن بعد ہوئی۔ 13 اموات کورونا ویکسین کی ڈوز لینے کے بعد سائیڈ افیکٹس سے ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگنے کے بعد سائیڈ افیکٹس کے طور پر لوگ بخار اور متلی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کچھ کمزور مریضوں میں یہ علامات جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔ جمعے کے روز یہ باتیں ناروے میں میڈیسن ایجنسی کے چیف فزیشن نے کہیں۔
جن 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس سے ہوئی، وہ نرسنگ ہوم میں داخل اور کم از کم 80 سال کی عمر میں تھے جس پر حکام زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آتے، کورونا ویکسین کے استعمال کو روکنے کی بجائے اب زیادہ زور اس بات پر دیا جارہا ہے کہ ویکسین کسے استعمال کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کیلئے بات چیت جاری ہے، جلد خوشخبری دینگے،اسد عمر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








