سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا ملازمہ پر تشدد اور گالیاں، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فردوس عاشق اعوان
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، عثمان بزدار کی جگہ نیا وزیرِ اعلیٰ لانے کی بات بے بنیاد ہے۔

لاہور: سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا اور گالیاں بھی دیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان دور میں وزیر اعظم کی اور بعد ازاں سابق پنجاب حکومت کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان شدید غصے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو سزا سنا کر گرفتار کروانے والے جج بیرونِ ملک روانہ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے باتیں بھی کررہا ہے اور ملازمہ کو تھپڑ مارنے پر اعتراض کرتا ہے۔ سابق معاونِ خصوصی کہتی ہیں میں نے اس لیے تھپڑا مارا کیونکہ ملازمہ نے جھوٹ بولا ہے۔

سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان گالی دیتے ہوئے کہا کہ تم پھر جھوٹ بول رہی ہو؟ ملازمہ کہتی ہے کہ مجھے یہی باتیں سننا باقی رہ گیا تھا۔ نامعلوم شخص بھی کہتا ہے کہ یہی سننا باقی رہ گیا تھا اور جو آپ سلوک کر رہی ہیں، یہی دیکھنا تھا۔

فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میں پولیس کو بلا لوں گی جس پر نامعلوم شخص کہتا ہے کہ پولیس کو بلائیں۔ اگر آپ پولیس کو نہیں بلائیں گی تو میں خود بلا لیتا ہوں۔ آپ نے میرے سامنے اس ملازمہ کو تھپڑ مارا ہے۔ 

 

Related Posts