اسپین کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپین کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے
اسپین کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

میڈرڈ: اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینول البارس آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے پاکستان پہنچیں گے جس کے دوران پاک اسپین تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی ہم منصب سمیت پاکستان کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال زیر غور آئے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسپین کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا نقطۂ نظر بیان کریں گے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

پاکستان اور اسپین کے مابین تعلقات باہمی افہام و تفہیم اور مذہبی رواداری کی بنیاد پر قائم ہیں۔ رواں برس اگست کے دوران ان سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہوگئے۔ اس موقعے پر میڈرڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسپینش ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل اسپین میں 50 سالہ تاریخ کی شدید ترین برفباری کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

 اسپین میں جنوری کے دوران شدید برفباری کے نتیجے میں نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ رابطہ سڑکیں، ریلوے اسٹیشنز اور ائیرپورٹس بند کردئیے گئے۔

شدید برفباری کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہزاروں شہری گھروں میں محصور ہوئے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں 20 انچ برف پڑنے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسپین میں برفباری، 4 افراد ہلاک، ہزاروں محصور

Related Posts