پرویز الٰہی کے گھر سے 41لاکھ روپے ریکور کرنے کا دعویٰ سابق وزیر اعلیٰ اور ان کے وکیل نے مسترد کردیا ہے جبکہ یہ دعویٰ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے گھر سے 41لاکھ روپے ریکور کرنے کا دعویٰ کیا۔ عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں فیصلہ ہفتے کے روز سنایا گیا۔ اینٹی کرپشن کے وکیل نے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ پرویز الٰہی نے بیڈ روم میں دراز سے 41لاکھ کی رقم ریکور کروائی۔
پیٹرول کی قیمت آدھی، 300یونٹ تک بجلی مفت ہوگی۔علیم خان
چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے ریکوری بوگس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی میں وقت اور تھانے سے روانگی نہیں لکھی گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے بھی اینٹی کرپشن کے بیان کی باضابطہ تردید کردی۔
سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ رات کو ایک بندے نے آ کر بتایا کہ آپ سے ریکوری ہوئی ہے۔ میں ساری رات اینٹی کرپشن کے آفس میں سویا رہا۔ ایک سیکنڈ کیلئے بھی وہاں سے باہر نہیں گیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ پتہ نہیں اینٹی کرپشن نے کہاں سے ریکوری ڈال دی۔ یہ اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے مجھ پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ سب سے زیادہ نوکریاں میں نے دی ہیں۔ کبھی ایک روپیہ بھی نہیں کھایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








