بلدیاتی انتخابات، گورنر پنجاب کا آرڈیننس کے ذریعے ای وی ایم ختم کرنے سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

بلدیاتی انتخابات کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے آرڈیننس کے ذریعے الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے آرڈیننس کی ایڈوائس واپس بھجواتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ختم کرنے سے قبل صوبے کی منتخب حکومت کا انتظار کرنا ہوگا۔

کسی بھی وقت وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں۔گورنر بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین ختم کرنے کا فیصلہ منتخب اسمبلی پر چھوڑ دینا چاہئے۔ نگران حکومت آرڈیننس کے ذریعے ای وی ایم ختم کرنے کا فیصلہ نہ کرے۔

دریں اثناء گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں، عورتوں اور بچوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ مسئلۂ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے گزشتہ روز محکمۂ انفارمیشن اینڈ کلچر کے زیر اہتمام الحمرا آرٹس کونسل مال روڈ پر کشمیری یومِ سیاہ کے موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلۂ کشمیر حل کیے بغیر برصغیر میں دیرپا امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ہوا تاہم دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی ای وی ایم کے استعمال پر مثبت ردِ عمل سامنے نہیں آسکا۔

 

Related Posts