صدرِ مملکت سے اتفاق، ایک دوسرے کو رگڑا لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔راجہ پرویز اشرف

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خیر مقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف
تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خیر مقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف

صدرِ مملکت سے اتفاق کرتا ہوں۔ ایک دوسرے کو رگڑا لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انتخابات وقت پر کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم 90 دن میں الیکشن کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے تھا کہ عام انتخابات وقت پر کراتے۔

عمران خان آج بھی میرے لیڈر، صدر نہ ہوتا تو جیل میں ہوتا۔ڈاکٹر عارف علوی

بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کو زبردستی الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روک سکتے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے جیل جانے کے بیان سے اتفاق کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

سینئر صحافی اور استاد پروفیسر شاہدہ قاضی کا انتقال

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیاسی مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو رگڑا لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ مریم نواز کو جیمرز والی گاڑی کی اجازت نہیں تو ملنی بھی نہیں چاہئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرویو کے دوران انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں، اگر میں صدرِ مملکت نہ ہوتا تو جیل میں ہوتا۔ 

آج سے 2 روز قبل معروف صحافی حامد میر کے پروگرام میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران صدرِ مملکت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے لاپتہ ہونے پر کہا کہ نگران حکومتیں ایسی حرکات کر رہی ہیں، لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے۔

 

Related Posts