گورنر سندھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، کامران ٹیسوری اللہ کے شکرگزار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر کامران ٹیسوری نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کے ہاں بیٹے کی ولادت کی تصدیق پاکستانی میڈیا نے کی۔ گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ خالقِ حقیقی کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے بیٹے کی نعمت سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:

کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کا حلف اُٹھا لیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کے صوبائی اور وفاقی وزراء کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے گورنر سندھ کو بیٹے کی ولادت کی مبارکباد دی۔ گورنر نے تمام مبارکباد دینے والوں سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے سندھ کے 34 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

گورنرہاؤس میں اکتوبر کے دوران حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کامران ٹیسوری سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں ایم کیوایم کے رہنما بھی شریک ہوئے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ،اسپیکر اسمبلی اور صوبائی وزرا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Related Posts