راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے پہلے 5 روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس کی قیادت میں حال ہی میں پاکستان پہنچنے والی انگلینڈ ٹیم آج قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 5 روزہ ٹیسٹ میچ کا آغاز کر رہی ہے۔ بین اسٹوکس اور بابر اعظم کے مابین ٹاس ہوا جو اسٹوکس جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 انگلش کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز، پاک انگلینڈ سیریز کی ٹرافی رونمائی ملتوی

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے۔ انگلش ٹیم کے کھلاڑی میچ کیلئے پرجوش ہیں۔

انگلش ٹیم میں جو روٹ، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک شامل ہیں۔ کپتان بین اسٹوکس کے علاوہ ول جیکس، لیام لیونگسٹن، اولی رابنسن، جیک فنچ اور جیمز اینڈرسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤوف، محمد علی، زاہد محمود، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی اور بابر اعظم شامل ہیں۔

خیال رہے کہ انگلش ٹیم پاکستان کے دورے کیلئے اپنا خانسامہ ساتھ لائی تھی تاہم گزشتہ روز انگلینڈ کے 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر سامنے آئی۔ بابر اعظم کا ٹاس کے متعلق کہنا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

 

Related Posts