راولپنڈی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ملتوی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرافی کی تقریبِ رونمائی انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناسازی کے باعث ملتوی ہوئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا خانسامہ ساتھ لائی تھی۔
فیفا، امریکا نے ایران کو شکست، ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی
آج تقریبِ رونمائی کیلئے بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ہوٹل میں ٹھہرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بین اسٹوکس آج پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی حکمتِ عملی بیان کرنے والے تھے، تاہم ڈاکٹرز نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ انگلش ٹیم قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلنے کیلئے حال ہی میں پاکستان پہنچی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم جبکہ انگلش ٹیم کی بین اسٹوکس کر رہے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا پانچ روزہ میچ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








