کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے سندھ کے 34 واں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
گورنرہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کامران ٹیسوری سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں ایم کیوایم کے رہنماء بھی شریک ہوئے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ،اسپیکر اسمبلی،صوبائی وزرا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:تھرکول منصوبہ، کوئلے سے 3.50روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔وزیر اعظم
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے، صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








