کرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کے بعد آسٹریلیا میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت نہیں لگے گا۔
نسیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے آپ کس وقت کیا کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ بیماری سے اٹھ کر آیا ہوں، 2 روز اچھی پریکٹس کی اور اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔
قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم منگل کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے۔ نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ دوران پریکٹس زیادہ توجہ بولنگ پر ہوتی ہے، بولنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں، بیٹنگ پرکٹس میں تیز کھیلنے کی پریکٹس کرتا ہوں،کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی کنڈیشن ہو، اچھی پرفارمنس دوں۔
مزید پڑھیں:کیوی بیٹر کے زوردار شاٹ سے مداح لڑکی زخمی
نسیم شاہ کا سہ ملکی سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے نیوزی لینڈ میں میچز کھیلنے سے ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








