عوام کے لئے اچھی خبر، شہری چینی اب 70روپے فی کلو میں خرید سکیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے راحت کی خبر سامنے آگئی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی گئی جو عوام کو سبسڈی کے تحت 70 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو گروپ نے چینی کی سب سے کم بولی دی اور چینی 78 روپے 98 پیسے فی کلو میں خریدی گئی، چینی کی خریداری کا عمل اوپن ٹینڈر کے ذریعے کیا گیا۔

ٹرانسپورٹ سمیت دیگر چارجز کے بعد چینی 83 روپے فی کلو پڑے گی لیکن عوام کو سبسڈی کے تحت ستر روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:مرکزی بینک کا شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

یوٹیلٹی اسٹوروں پرصرف چینی ہی نہیں بلکہ گھی، تیل اور دالیں بھی سستے دام میں دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورو نوش کو سستے داموں فروخت کرتی ہے۔

Related Posts