بنگلا دیش کے خلاف میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر کے زوردار چھکے نے 12 سالہ مداح لڑکی کو زخمی کردیا۔
بلیک کیپس ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں فریقی سیریز کے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ کے اٹھارویں اوور میں کیوی بیٹر گلین فلیپس نے شاندار چھکا لگایا جو اسٹیڈیم میں بیٹھی 12 سالہ لڑکی کو لگا۔
The 12-year-old girl who was struck by a ball at Hagley Oval tonight was lucid and able to sit up as she was assessed by doctors at the ground. She has since been taken to hospital for further checks. pic.twitter.com/NsYLg2WjfD
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 9, 2022
زخمی لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔
لڑکی کے زخمی ہونے سے دونوں کیوی بیٹرز پریشان ہوگئے۔ گلین فلیپس نے ایک اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی اور اس کے بعد بھاگتے ہوئے زخمی لڑکی کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کی۔ زخمی لڑکی کو رات بھر نگہداشت کے بعد پیر کی صبح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








