9 افراد کی جان لینے والا شیر مقامی افراد نے مار دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

9 افراد کی جان لینے والا شیر مقامی افراد نے مار دیا
9 افراد کی جان لینے والا شیر مقامی افراد نے مار دیا

نئی دہلی: بھارت میں 9 افراد کی جان لینے والے شیر کو مقامی افراد نے سخت جدوجہد کے بعد جان سے مار دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے چمپارن میں شیر نے مقامی لوگوں کو دہشت زدہ کر رکھا تھا اور ماہ ستمبر میں ایک خاتون اور اس کے 8 سالہ بچے سمیت 6 افراد کو مار دیا تھا۔ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے بعد حکام نے شیر کو خطرناک آدم خور قرار دیا تھا۔

والمیکی ٹائیگر ریزرو نیشنل پارک میں شیر کو مارنے کی مہم میں محکمہ جنگلات کے 200 اہلکاروں اور 8 شکاریوں نے حصہ لیا اور6 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد شیر کو موت کی نیند سلادیا۔

مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیشنل پارک کے قریب گنے کے کھیتوں کی وجہ سے شیر کے لیے کسانوں اور ان کے مویشیوں پر حملہ کرنا آسان ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:ماں بھوکے شیر سے مقابلے پر اتر آئی، شیر خوار بچے کو بچا لیا

مقامی لوگوں نے شیر کے حملوں کی وجہ سے شام کو باہر نکلنا بند کر دیا تھا، شیر کی ہلاکت کے بعد مقامی لوگ رات بھر جاگے اور شیر کی ہلاکت کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد یں پیش کیں۔

Related Posts