اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بڑی عید سے قبل ہی عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کوحد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 15, 2021
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
مگر وزیراعظم عمران خان نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے مطلوبہ اضافہ نہیں کیا اور اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی فارما موومنٹ کی ایڈوانس انکم ٹیکس کیخلاف ہڑتال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








