خیرات نہیں چاہئے، حافظ نعیم الرحمٰن سندھ اسمبلی کی سیٹ سے دستبردار

تازہ ترین

تازہ ترین

حافظ نعیم الرحمٰن
پی ٹی آئی صرف کراچی سے لینا جانتی ہے کچھ دینا نہیں جانتی، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ اسمبلی کی جیتی ہوئی نشست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خیرات نہیں چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 8فروری کو بہت سے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل بر وقت شروع نہیں ہوا۔ عوام کو حقِ رائے دہی سے محروم رکھا گیا اور ہم شکایت کرتے رہے۔

پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کارروائی کرنے والوں نے کیمرے ہٹانے کے بعد ڈبوں کو بھرنا شروع کردیا۔ فارم 45 نہیں دئیے گئے، پولنگ ایجنٹس کو فارم بڑی تعداد میں مہیا نہیں کیے گئے اور فارم 47 میں بد ترین دھاندلی ہوئی۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ آر او کے آفسز کو چاروں جانب سے سیل اس لیے کیا گیا تاکہ کوئی پرندہ پر نہ مار سکے۔ ہم حقائق عوام کے سامنے لاتے رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن سے زیادہ اِس بار عوام نے جماعتِ اسلامی کے حق میں ووٹ ڈالے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ووٹ جماعتِ اسلامی کو دئیے گئے یا پھر تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے ووٹ لیے۔ پورے ملک میں جو ہورہا ہے، وہ تماشے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ ڈنڈے اور زبردستی کا مینڈیٹ دیا جارہا ہے۔ 

Related Posts