اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد

اسلام آباد: عدالتِ عالیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے سابق صدر و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت کو آج سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر کی ضمانت کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کیا چاہتی ہیں، فواد چودھری کا اہم انکشاف

درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بجٹ اجلاس میں شریک ہونے سے روکنا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سندھ ہائیکورٹ کے دائرۂ اختیار میں نہیں جاسکتی۔

عدالت نے درخواست گزار حلیم عادل شیخ کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستِ ضمانت خارج کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اپوزیشن لیڈر کو ہم نے 3ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی، ان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا۔

ریمارکس کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔ ایک بار 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دئیے جانے کے بعد حلیم عادل شیخ کا متعلقہ عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔ درخواستِ ضمانت مسترد کردی گئی۔

Related Posts