ملتان، پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملتان، پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلے گا
ملتان، پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلے گا

ملتان میں پاکستان کے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ کی تیاریاں مکمل ہیں، قومی کرکٹ ٹیم سیریز کا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ مہمان ٹیم کی نکولس پورَن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دو پاکستانی خواتین کرکٹرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں نے ملتان میں ون ڈے میچ کھیلنے سے قبل پریکٹس کی جبکہ اس دوران ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

پنجاب کے تاریخی شہر ملتان کو اولیاء کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے جہاں قومی کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد کی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری کرکٹ پر موسم زیادہ اثر انداز نہیں ہوگا۔ اچھی کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان نکولس پورَن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے خلاف عمدہ کرکٹ کھیلنے کیلئے پر عزم ہیں۔ میچ فورکاسٹ کے مطابق پاکستان کی جیت کے امکانات 71فیصد ہیں۔

Related Posts