بھارت کا مسلمانوں کیخلاف تضحیک آمیز پیغامات کا سلسلہ جاری، نیوز اینکر بھی میدان میں آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کا مسلمانوں کیخلاف تضحیک آمیز پیغامات کا سلسلہ جاری، نیوز اینکر بھی میدان میں آگیا
بھارت کا مسلمانوں کیخلاف تضحیک آمیز پیغامات کا سلسلہ جاری، نیوز اینکر بھی میدان میں آگیا

نئی دہلی: بھارت کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف تضحیک آمیز پیغامات کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے مگر اب اس میں اور تیزی آگئی ہے، اب بھارتی نیوز اینکرز بھی مسلمانوں کیخلاف میدان میں آگئے ہیں۔

حال ہی میں بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما کے بعد ہندو انتہا پسند نیوز اینکر سریش چیوہانکے نے بھی مسلمان مخالف دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں۔ جنونی اینکرنے مودی سرکار سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

نیوز انکر سریش چیوہانکے نے ٹی وی چینل پر بھارتی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک کی جانب سے بھارت اوربھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے جواب میں مسلمانوں کے مقدس مقام پرمیزائل حملے کرکے دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم ممالک کا احتجاج، بی جے پی کی پارٹی کارکنوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو میزائل اوربم بنائے ہیں وہ صرف یوم جمہوریہ پرنمائش کے لئے نہیں ہیں بلکہ ان میزائلوں سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کونشانہ بنانا چاہئیے تاکہ عرب ممالک کوبھارت کے بائیکاٹ کا نتیجہ مل جائے۔

مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا نفرت اوراشتعال انگیز بیان کے باوجود بھارتی پولیس نے ایک بار پھرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہاپسند اینکرکوگرفتارنہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو 5 جون کو پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی رہنما کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے پر بھارت اور مسلم ممالک میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور متعدد عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چل پڑی ہے۔

Related Posts