مسلم ممالک کا احتجاج، بی جے پی کی پارٹی کارکنوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلم ممالک کا احتجاج، بی جے پی کی پارٹی رہنماؤں کو احتیاط برتنے کی ہدایت
مسلم ممالک کا احتجاج، بی جے پی کی پارٹی رہنماؤں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

ممبئی: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی جگاؤں پر مذہب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہائی محتاط رہیں۔

بی جے پی کے دو رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے یہ ہدایت 30 سے زائد سینیئر عہدیداروں اورکچھ وفاقی وزرا کو دی گئی ہے جو کہ اکثراوقات بھارتی نیوزچینلز میں شرکت کرتے ہیں، اُن کو یہ کہا گیا ہے کہ نیوز چینلز پر مذہب مخالف گفتگو سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ناظرین کو براہ راست نشر ہوتے ہیں۔

بی جے پی کے ایک سنیئر رہنما نے انٹرویو میں کہا کہ پارٹی کی جانب سے یہ اقدام اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ کسی بھی کمیونٹی کے جزبات کو ٹھیس پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں با حجاب مسلم طالبات پھر معطل

دوسری جانب بھاتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی نے اس حوالے سے کسی بھی رہنما کو کوئی ہدایت نہیں دی ہے بعدازاں پارٹی کے ترجمان کارکن کی معطلی کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

مسلمانوں کے احتجاج اور خلیجی ممالک کے شدید ردعمل کے بعد بی جے پی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو 5 جون کو پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی رہنما کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے پر بھارت اور مسلم ممالک میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور متعدد عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چل پڑی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی ہے۔

Related Posts