عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھروں پر چھاپے، عمران خان کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام ڈر رہے ہیں کہ کہیں مجھے گرفتار کر کے کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے، عمران خان
عوام ڈر رہے ہیں کہ کہیں مجھے گرفتار کر کے کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے، عمران خان

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب اور شہزاد اکبر کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب اور سابق مشیرِ احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

محب وطن پاکستانی فوج کیخلاف نہیں، چوروں کے ساتھ بھی نہیں۔شیخ رشید

ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہزاد اکبر اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں۔ آج ہم اندھیر نگری میں رہ رہے ہیں۔ آئین کی خلاف ورزی اور عدالتی فیصلوں کی کھلے عام توہین ہو رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بغیر وارنٹ کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، میڈیا کا منہ چڑایا جارہا ہے جبکہ ہمارے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

Related Posts