راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد، لاہور، پشاور، مری، سرگودھا، خوشاب، چکوال، اٹک اور فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔
ایٹمی طاقت بنے 25برس مکمل، یومِ تکبیر پرپاک فوج کا خراجِ تحسین
اہم شہروں کے علاوہ ملک کے بالائی و شمالی علاقہ جات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور، صوابی، سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، شبقدر اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد اور گلگت بلتستان کے علاقے دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے متاثرہ علاقوں میں خوفزدہ افراد کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 223 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








