پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 25برس مکمل، یومِ تکبیر پرپاک فوج کا خراجِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو آج 25 برس مکمل ہو گئے جس کی یاد میں قوم آج یومِ تکبیر منا رہی ہے۔ پاک فوج نے یومِ تکبیر کی سلور جوبلی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق 28 مئی 1998ء کے روز پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں بلوچستان کے ضلع چاغی پر ایٹمی دھماکوں کا کامیاب تجربہ کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سات رکنی کمیٹی کی تشکیل، خواجہ آصف کی تحریکِ انصاف پر تنقید

یومِ تکبیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم یومِ تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، پاکستان کو بڑی دفاعی صلاحیت آج ہی کے روز حاصل ہوئی، اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مسلح افواج یومِ تکبیر کوحقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہم ناممکن کو ممکن بنانے والے انجینئرز اور سائنسدانوں کی خدمات کو سلام کرتے ہیں۔

آج سے ٹھیک 25 سال قبل یعنی 28 مئی کے روز پاکستان جوہری تجربات کے نتیجے میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور مسلمان دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا۔ 

 

Related Posts