ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد، میں چوروں کے سامنے کھڑا ہوں۔عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی صدرکا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان
امریکی صدرکا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پر لازم ہے کہ قوم کیلئے باہر نکلیں، ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے جبکہ میں چوروں کے سامنے کھڑا ہوں۔ آزادی چھیننی پڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زنجیریں ٹوٹتی نہیں، توڑی جاتی ہیں۔ جیل چھوٹی چیز ہے، میں اس قوم کیلئے جان بھی دے سکتا ہوں۔ آپ لوگ میری بات آرام سے سنیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی اسلام آباد سے گرفتار

خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ارسطو کا قول ہے کہ معاشرے میں ناانصاف کے خلاف بزدل اور خودغرض لوگوں کے علاوہ سب لوگ کھڑے ہوتے ہیں کہ یہ جہاد ہے۔ اگر کوئی ملک میں ڈاکہ مارنا چاہے تو میں ان چوروں کے خلاف کھڑا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت میرے خلاف ہر روز نیا مقدمہ درج کرا رہی ہے۔ یہاں سے ضمانت کرانے کیلئے پھر عدالت جانا ہے۔ اپنی پوری زندگی میں کرکٹ سے لے کر سیاست تک میں نے چیلنجز کا سامنا کیا۔ خوف انسان کی پرواز روک دیتا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بزدل انسان لیڈر نہیں بن سکتا۔ نواز شریف بن سکتا ہے اور ہر مشکل وقت میں لندن جاسکتا ہے۔ غلام جوتے پالش کرتے اور لیڈر آزاد ہوتے ہیں۔ یہاں آنے کا مقصد طلبہ کو تیار کرنا تھا۔ سب کو حقیقی آزادی پانے کیلئے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلام مسلط کیے گئے۔حکومت امریکا سے بھیک مانگ رہی ہے۔ ملک کو ذلیل کیا جارہا ہے۔ ان کو شرم نہیں آتی۔ قوم کا پیسہ چوری کرکے محل بناتے ہیں۔ اب زیادہ دیر نہیں۔ کال دینے والا ہوں۔ قوم کو چوروں کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔

Related Posts