نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف کیس سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کو بھیج دیا گیا۔
بھارت میں گزشتہ کئی مہینوں سے حجاب کا تنازع چل رہا ہے، حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کرناٹک میں حجاب لینے پر پابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایک جج نے حجاب کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ دوسرے جج نے ریمارکس دیے کے کسی کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے حجاب لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرے۔
آئل لمیٹیڈ کی سپلائی لائن سے کروڑوں مالیت کے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف
بھارتی سپریم کورٹ بینچ کے منقسم فیصلے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ کے سپرد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی۔
واضح رہے کہ کرناٹک کی حکومت نے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہن کرآنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے خلاف مسلمان طالبات نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کررکھا ہے۔
کرناٹک میں پانچ فروری 2022 کو تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کے خلاف مسلمان طلبہ اور ان کے والدین نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








