ویمن ایشیا کپ، تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ویمنز ایشیا کپ، تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا
ویمنز ایشیا کپ، تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

سلہٹ: ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی کرلی۔

بھارتی ٹیم کے 148 رنز کے جواب میں تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 74 رنز بناسکی۔ بھارتی بیٹر شیفالی ورما کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکن ویمنز ٹیم کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما ’بالن ڈور‘ ایوارڈ 2022 کیلئے پسندیدہ قرار

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان مینز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے 20ویں اوور میں 3 وکٹس کے نقصان پر بنگلہ دیش کا دیا گیا ہدف پورا کر لیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم سہ ملکی سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی جو پہلے ہی سیریز کے فائنل سے آؤٹ ہوچکی ہے۔ فائنل نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ہوگا۔

Related Posts