ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کونسی 4 ٹیمیں ہونگی؟ وسیم اکرم نے پیشگوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کونسی 4 ٹیمیں ہونگی؟ وسیم اکرم نے پیشگوئی کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کونسی 4 ٹیمیں ہونگی؟ وسیم اکرم نے پیشگوئی کردی

لاہور: سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اچھا کھیل رہی ہے وہ کنڈیشن کو جانتے ہیں اور ان کے پاس اچھے بولر بھی ہیں اس کے علاوہ بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کے مرحلے تک پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

وسیم اکرم نے ساؤتھ افریقا کو سیمی فائنل کے لیے چوتھی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین ٹیم ہے جو کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے کہا تھا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts