عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز 20 منحرف اراکینِ قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا۔ تحریکِ انصاف کے وکیل نے 19 اراکین کے خلاف درخواست ناراض رکن عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 کابینہ میں اضافے کا امکان، پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو طلب

پی ٹی آئی وکیل چوہدری فیصل حسین کی جانب سے دائر درخواست کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن بینچ نے متفقہ فیصلہ کرکے مسترد کردیا جبکہ تحریکِ انصاف نے ریفرنسز آرٹیکل 63 اے کی بنیاد پر بھیجے تھے۔

گزشتہ ماہ منحرف اراکین نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کی۔ پی ٹی آئی کے مطابق منحرف اراکین امپورٹڈ حکومت ملک پر مسلط کرنے کے بڑے ذمہ دار ہیں۔

تحریکِ انصاف کا عدالت کو دی گئی درخواست میں  کہنا ہے کہ جب تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی گئی تو پارٹی کے دیگر اراکین ملک کو حکومت کی تبدیلی سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم منحرف اراکین سندھ ہاؤس میں چھپ کر شیطانی منصوبہ انجام دے رہے تھے۔ 

 

Related Posts