لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں اس امید پر تحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات منعقد کرائے جائیں گے، یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا گیا کہ فاشسٹ گروہ آئین سے کھیلے۔
نواز شریف اور زرداری ایک بار پھر نااہلی کیلئے تیار ہوجائیں۔ فواد چوہدری
بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں خاموش رہنا ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنے کے مساوی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اب پاکستانی قوم عدلیہ اور وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہو۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے موقعے پر پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری کرکے ایک بار پھر آئین کی خلاف ورزی کی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ پنجاب میں انتخابات کا عمل 8 اکتوبر کو شروع کیا جائے گا۔
کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کو خراب کہا۔ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آپریشن کی تکمیل میں 5 مہینے لگیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








